سٹیٹ بینک نے سر مایہ کاری بانڈز پر 35 ارب سے زائد کی پیشکش قبول کر لی

سٹیٹ بینک نے سر مایہ کاری بانڈز پر 35 ارب سے زائد کی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد(آئی این پی) اسٹیٹ بینک نے3،5 اور 10 سال مدت کے پاکستان سر مایہ کاری بانڈز پر 35 ارب87 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کرلیں، تاہم 20 سال مدت والے پی آئی پیز پر کوئی پیشکش موصول نہ ہوئی، مذکورہ پی آئی پیز کا کوپن ریٹ(شرح منافع) بالترتیب11-25 فیصد،11.5 فیصد اور 12 فیصد ہو گی، البتہ اسٹیٹ بینک پی آئی پیز پر شرح منافع میں قواعد و ضوابط کے مطابق معمول کی کٹوتیوں کا حق رکھتا ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10,5,3 اور 20 سال کی مدت والے پاکستانی سرمایہ کاری بانڈز کے لیے دو روز قبل پیشکشیں طلب کی گئی تھیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ پی آئی پیز کی فیس ویلیو( ظاہری مالیت 91 ارب 68 کروڑ پانچ روپے جبکہ حقیقت مالیت 94 ارب 36 کروڑ 8 لاکھ 8 ہزار روپے ہے، اس کے برعکس بدھ کے روز اسٹیٹ بینک کو 5,3 اور 10 سال کے پاکستانی سرمایہ کاری بانڈز کے لیے کل 35 ارب 87 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں جو کہ قبول کی گئیں۔