حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کیلئے اقدامات کرے: احسن بشیر

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کیلئے اقدامات کرے: احسن بشیر

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ کے بحران سے گزر رہا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹیز میں سے کوئی بھی اس صورتحال کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا ہے اور اس بدلتے لمحے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپننگ سیکٹر کیلئے 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار، ورکرز کی ملازمتوں اور برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔