ترکی میں تین روزہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کانفرنس اختتام پذیر

لاہور(خبر نگار)استنبول (3W)2013 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کانفرنس ترکی میں تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گئی۔ کانفرنس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کیس سٹڈی کے لئے پیش کیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی وسیم اجمل چودھری نے دنیا بھرکے ساٹھ سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئرز اور ماہرینِ ماحولیات کو لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام پرپریزنٹیشن دی۔ شرکاءکو ایل ڈبلیو ایم سی کے نظامِ صفائی، کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ بین الاقوامی ماہرین نے ایل ڈبلیو ایم سی کے نظام کو بے حد سراہا اور اس کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق قرار دیا۔