بحریہ ٹاﺅن نے مسلسل دوسرے سال بھی 5 انٹرنیشنل ایشیا پیسفک پراپرٹی ایوارڈز ملائشیا جیت لئے

لاہور (پ ر) بحریہ ٹاﺅن ایشیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ ڈویلپر نے مسلسل دوسرے سال بھی کوالالمپور ملائشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز 2013-14 میں 5 ایوارڈز میں حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ ان میں 5 سے 3 ایوارڈز 5 سٹار کٹیگری جبکہ 2 ایوارڈز انتہائی قابل ستائش کٹیگری میں حاصل کئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی تعمیراتی انڈسٹری میں یہ ایوارڈز انتہائی معتبر حیثیت کے حامل ہیں۔ ان ایوارڈز میں 23 ممالک سے متعدد نامور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے شرکت کی۔ ان ممالک میں چین، جاپان، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ملائشیا، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور انڈیا قابل ذکر ہیں جس کی بدولت اس سال یہ ایوارڈ اپنی 19 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈ اوریجنل ایونٹ تھا۔ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے ان انٹرنیشنل ایوارڈز کا حصول یقیناً بحریہ ٹاﺅن کی ایشیا پیسفک کے سب سے بڑے، معیاری اور نامور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز برتری کی ایک زندہ مثال ہے۔