ایکسپو سنٹر میں ”اسٹونیکا“ پاکستان کا افتتاح

 لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے جمعہ کے روز لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی تین روزہ دوسری بین الاقوامی بلڈنگ و تعمیراتی ٹیکنالوجی، میٹیریلز، پراپرٹی، اسٹونز، داخلی و معماری سے متعلق صنعتی و تجارتی نمائش بلڈ ٹیک پاکستان کے ساتھ ساتھ ماربل گرینائٹ اور اسٹون مشینری نمائش اسٹونیکا پاکستان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشن پرائییوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلیم خان تنولی، پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او احسن اللہ خان، آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد اسلم اور دیگر غیر ملکی تجارتی وفد بھی موجود تھے۔