ایف بی آر میں 5 افسروں کے تبادلے

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 5 افسران کے تبادلے، تعیناتی، ترقی، ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جائنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ہیڈکواٹر شریف الدین پیرزادہ نے گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر ریسرچ اسلام آباد کا چارج سنبھالا ہے۔ گریڈ 19 کے سید طارق ہدی نے گریڈ 20 میں ترقی کے بعد چیف ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عامر احمد کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے کے بعد گریڈ 19 میں جائنٹ ڈائریکٹر ریسرچ اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر کراچی علی اسد خان کو امریکہ میں سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کیلئے یکم اگست 2013ءسے 30 ستمبر 2015ءتک کی رخصت منظور کر لی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس لاہور حیدر علی خان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔