نیپرا نے بجلی کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی (نامہ نگار) نیپرا نے بجلی کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس پر 15 مارچ سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ 50 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حاصل رعایت ختم کر کے چارجز میں 13 پیسے فی یونٹ سے 1.91 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اضافی چارجز سے 100 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 2 فیصد سرچارج کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت نے کے ای ایس سی پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کے ای ایس سی کے ترجمان عامر عباسی رابطے کے باوجود نہیں ملے۔