اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی (اے پی پی) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.60 روپے اور قیمت فروخت 101.80 روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 114 روپے سے بڑھ کر 114.20 روپے اور قیمت فروخت 114.25 روپے سے بڑھ کر 114.45 روپے ہو گئی، اسی طرح 25 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 152 روپے سے بڑھ کر 152.25 روپے اور قیمت فروخت 152.25 روپے سے بڑھ کر 152.50 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کے مقابلے یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5،2 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.95 روپے سے گھٹ کر 27.90 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.25 روپے سے گھٹ کر 27.23 روپے پر آگئی۔