وزیراعظم متنازع انکم ٹیکس آرڈیننس ختم کرنے کا اعلان کریں: خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزٹیو ممبر خواجہ خاور رشید نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ایف بی آر وکو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 140کو ختم کرنے کے احکا م جاری کریں اس سے بینکوں اور کاروباری برادری کے درمیان اعتماد کی فضا خراب ہوگی لہذا اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمند کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول ب±ری طرح خراب ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔