پنجاب بھر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم

لاہور (کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ نے پنجاب بھر میں گزشتہ روز (منگل) سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے۔ یہ اعلان سوئی ناردرن کے سینئر جنرل منیجر مجاہد انور نے پنجاب چیمبر آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔جس کی صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نائب چیئرمین خواجہ ہارون نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ سید طاہر رضا نقوی‘ تجارتی ایوانوں کے صدور میاں مظفر علی‘ حامد جاوید‘ حسن علی‘ بھٹی اپٹما کے چیئرمین طارق محمود ٹیوٹا کے محسن سید کے علاوہ ممتاز فنکاروں اور تاجر حضرات نے شرکت کی۔