پاکستان چیمبر آف کامرس یو کے کے انتخابات میں مظفر چودھری گروپ نے کامیابی حاصل کر لی

لندن (آصف محمود سے( برطانیہ میں پاکستانی تاجروں وصنعتکاروں کی تنظیم یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بیسٹ دے کے ڈائریکٹر مظفر چودھری گروپ نے کامیابی حاصل کر لی۔ انتخابی نتائج کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف چوھان صدر‘ اکرام خان جنرل سیکرٹر منتخب ہو گئے جبکہ محمد یوسف بطور نائب صدر اور چودھری صدیق بطور خزانچی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔