آج انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدرمستحکم رہی اور ڈالر اناسی روپے اسی پیسے پر بند ہوا ہے۔

آج انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدرمستحکم رہی اور ڈالر اناسی روپے اسی پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر مستحکم رہی اورڈالر اسی روپے پر بند ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگرکرنسی کی شرح تبادلہ یہ رہی۔ یو ایس ڈالرکی قیمت خرید اناسی روپے ستر پیسے، قیمت فروخت اسی روپے،یورو قیمت خرید ایک سودو روپے، قیمت فروخت ایک سو تین روپے، یوکے پاؤنڈ قیمت خرید ایک سوپندرہ روپے پچاس پیسے، قیمت فروخت ایک سو سترہ روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید اکیس روپے ساٹھ پیسے، قیمت فروخت اکیس روپے ستر پیسے، جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید اکیس روپے دس پیسے اور قیمت فروخت ا کیس روپے بیس پیسےر ہی۔