بنک آف خیبر نے پہلی ششماہی میں1 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد منافع بعدازٹیکس کمایا
اسلام آباد (پ ر) بنک آف خیبر نے 30 جون 2016 کو ختم ہونے والی سال رواں کی پہلی ششماہی میں1ارب 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کا منافع بعداز ٹیکس کمایا جو کہ گزشتہ سال کے ہی اسی مدت کے دوران کمائے گئے بعداز ٹیکس منافع 71 کروڑ سے روپے سے 44 فیصد زیادہ ہے۔2016 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج صوبہ خیبرپی کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اعظم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تفصیلاً جائزہ کے بعد منظور کئے گئے۔ اجلاس میں بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم‘ صوبہ خیبرپی کے سیکرٹری مالیات علی رضا بھٹہ ارکان بورڈ مقصود اسماعیل‘اسداقبال‘ جاویداختر‘ راشدخان نے شرکت کی۔