پنجاب سیڈ کارپوریشن کا 3 ارب 33 کروڑ کا بجٹ منظور
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بجٹ 2016-17ء تین ارب تینتیس کروڑ روپے کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 107 ویں بجٹ اجلاس میں ڈاکٹر فرخ جاوید نے بجٹ کی منظوری دینے کے بعد گندم کے بیج کا ٹارگٹ 60 ہزار میٹرک ٹن کپاس کا 2400 میٹرک ٹن دھان کا 2600 میٹرک ٹن مختلف دالوں کا 691 میٹرک ٹنک مئی کا 600 میٹرک ٹن مختلف سبزیوں کا 244 میٹرک ٹن جو پچھلے سال کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت کیپٹن محمد محمود نے مکئی کے ہائبرڈ بیج کی پیداوار بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ملازمین کو حکومت کے اعلان کردہ نئے پے سکیل کے مطابق تنخواہ دینے کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 13000 روپے سے بڑھا کر 14000 روپے کرنے کی منظوری کا اعلان بھی کیا گیا۔