آئندہ بجٹ جون کے پہلے ہفتہ میں پیش کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال تیار کئے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ جون کے پہلے ہفتہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں ٹیکس امور پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایف بی آر کے حکام شریک ہوں گے جو جولائی سے اپریل تک کی ریونیو کی کارکردگی کے بارے میں بتائیں گے جس کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے ریونیو کے ہدف کو مقرر کرنے کی مشاورت کی جائیگی۔ وزیر خزانہ تک ریونیو کے ہدف کو 20 سے 24 فیصد کے گروتھ ریٹ کو سامنے رکھ کر مقرر کرتے رہے ہیں تاہم گزشتہ دو مالی سال میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال میں نئے ٹیکس اقدامات پر بھی مشاورت کی جائیگی۔ اجلاس میں ٹیکس ایگزامشنر کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔ آئندہ بجٹ میں ایک سو ارب روپے سے زائد کی ایگزمیشنز ختم کردی جائیں گی۔ اجلاس میں بجٹ خسارہ‘ گروتھ‘ وفاقی حکومت کے اخراجات اور دوسرے امور پر بات چیت ہوگی۔
بجٹ خدوخال