کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ‘ لاہور میں مندا
کراچی + لاہور (کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 69.55 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 28786.74 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں کل 12 کروڑ 62 لاکھ 76 ہزار 9 سو 20 حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔18 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ27کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 60.69پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5326.09پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 24لاکھ36 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز17لاکھ 53 ہزار 100 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے 7لاکھ98ہزار حصص۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے5لاکھ34 ہزار حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ63ہزار 500حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.80روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.65 روپے کم ہو گئی۔