وزیراعلی شہباز شریف آج ایکسپو سنٹر میں سائوتھ ایشین انٹرنیشنل نمائش کا افتتاح کرینگے
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج گیارہ بجے ایکسپو سنٹر لاہور میں اپنی نوعیت کی منفرد سائوتھ ایشین انٹرنیشنل نمائش کا افتتاح کریں گے جو 27اپریل تک جاری رہے گی۔ نمائش لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ سارک کے اراکین ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنمائوں، سرکاری حکام اور ماہرین کے علاوہ دنیا بھر ںے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نمائش میں شرکت کرے گی۔