پی ٹی سی ایل کی 19 ویں سالانہ جنرل میٹنگ
اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی 19 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین اخلاق احمد تارڑ نے اس موقع پر بورڈ کے ارکان کی جانب سے اپنے شیئر ہولڈرز کا پی ٹی سی ایل پر اعتماد اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ملازمین کے عزم اور صارفین کی پی ٹی سی ایل کی خدمات کے ساتھ وابستگی کو سراہا۔