تھوک مارکیٹ میں گھی، چینی سستے
لاہور( کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز16کلو گھی کے کنستر کی قیمت 10روپے اور100کلو چینی کی بوری کی قیمت میں40روپے کمی ہوئی جس سے گھی کے کنستر کی قیمت 3650 روپے سے کم ہو کر 3640روپے اور چینی کی بوری کی قیمت 4960روپے ہوگئی۔