ہائیکورٹ: چار بچوں، ایک خاتون سمیت 7 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چار بچوں اور ایک خاتون سمیت 7 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرعدالتی بیلف نے سرگودھا کے محمد اقبال کے بھٹہ پر چھاپہ مارا اور بیلف نے بھٹہ مالک کی قید سے 7 بھٹہ مزدوروں کوبازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا۔ بھٹہ مزدوروں میں 4 کمسن بچے اور ایک خاتون بھی شامل تھی۔ بھٹہ مزدوروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بھٹہ مالک گزشتہ دو سال سے ان سے جبری مشقت لے رہا ہے اور اس دوران ان پر تشدد بھی کیا جاتا تھا اور سرکاری ریٹ کے مطابق اجرت بھی نہیں دی جاتی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم دے دیا۔