پاکستان بھر کے رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹس کی تنظیموں کا پراپرٹی ٹیکس کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (پ ر) پاکستان کے تمام رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹس کی تنظیموں نے حکومت کے طرف سے لاگو کردہ پراپرٹی ٹیکس میںبے پناہ اور یکطرفہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اسلام آباد راولپنڈی رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹس نے اس اعلامیہ کی مکمل حمایت اور تائید کی ہے اورحکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر 26 اکتوبر تک نتیجہ خیز مذاکرات نہ شروع کئے گئے تو وہ ریلی اور پرامن احتجاج کا آغاز کریں گے رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین نے حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ جائز تجارت کرنے والے مالکان اور ڈیلرز کو دھوکا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لاگو کردہ ٹیکسز کی سفارشات بجٹ 2017-2016ء میں نہیں ہیں۔