شعیب صدیقی کی ملاقات، تاجروں کا دھرنے کی حمایت اور تعاون کا اعلان
لاہور (خبر نگار+ نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید اور صدر اندرون شہر تاجران ملک زمان نصیب نے ملاقات کی اور تاجر برادری کی طرف سے 2 نومبر کے لاک ڈاؤن اسلام آباد کیلئے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا اعلان کیا تاجر رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کاروباری طبقے کو سبز باغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہر تاجر شریک ہوگا،شعیب صدیقی نے کہا کہ بہت ہو چکا اب حکمرانوں کو مزید مہلت نہیں ملے گی ۔