عدم ادائیگی: پی ایس او نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو وارننگ کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے سپلائی کے عوض 10.151ارب روپے کی رقوم ادا نہیں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او اس وقت 251ارب روپے کے گردشی قرضے میں مبتلا ہے اور اسے خدشہ ہے سوئی ناردرن کی جانب سے عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ ایل این جی سپلائرز کو ادائیگی نہیں کر سکے گی۔ جس سے سپلائی شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر نے سوئی ناردرن کے انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔