برطانیہ پاکستان کو پارٹنر سمجھتا ہے: ممبر ہاﺅس آف لارڈز
لاہور (کامر س رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کا استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ممبر یوکے ہاﺅس آف لارڈز نوشینا موبارک سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش سے دوطرفہ تجارت کا حجم باآسانی 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ بارونیس نوشینا موبارک نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اپنا پارٹنر تصور کرتا ہے اور دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کے لیے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔