پاک بھارت تجارت کا فروغ خطے میں امن کی ضمانت ہے: آفتاب وہرہ
لاہور(کامرس رپورٹر)ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی قائمہ کمیٹی برائے پاک انڈیا ٹریڈ کے کنوینر آفتاب احمد وہرہ نے کہا کہ پاک بھارت تجارت کا فروغ نہ صرف دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے بلکہ جنوبی ایشیاءمیں امن کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برٹش ہائی کمیشن کے چار رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔