پنجاب سٹرٹیجک پارٹنر ، تجارتی حجم مزید بڑھائیں گے : ملائشیائی وزیر مذہبی امور

پنجاب سٹرٹیجک پارٹنر ، تجارتی حجم مزید بڑھائیں گے : ملائشیائی وزیر مذہبی امور

لاہور(سپورٹس رپورٹر)  تیسری دو روزہ عالمی حلال کانفرنس لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیاء کے وزیر مذہبی امور حاجی عبدلمالک قسیم  کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب ہمارا سٹریجک پارٹنر ہے اور اس کے تجارت کا حجم بڑھانے کے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلا شبہ حلال مصنوعات پیدا کرتا ہے اسی لئے حلال مصنوعات کی تجارت کے لئے ان کی ترجیح ہمیشہ پاکستان رہی ہے یہی وجہ ہے وہ پاکستان میں حلال کے حوالے سے منعقد ہونے والے تمام پروگرامز میں خود شرکت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے اس دفعہ وزیر زراعت بھی ان کے ساتھ دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے 600  افراد پر مشتمل کامیاب ٖحلال کانفرنس اور80  سے زائد سٹالز پر مشتمل حلال مصنوعات کی نمائش منعقد کروانے پر پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کو مبارک باد پیش کی۔اس موقعہ پر پینینگ کے وزیر زراعت ڈاکٹر عفیف بن بہار دین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر ایگرکلچر اور لائیو سٹاک ٹیکنالوجی پر مشترکہ کام کرنے کے خواہاں ہیں جس کے لئے مختلف اداروں سے براہ راست مزاکرات کے ہئے وہ پاکستان آ ئے ہیں۔