پاکستان اور انڈونیشیا میں مشترکہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں : برہان محمد

لاہور( کامرس رپورٹر) انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان ایس ایم ای سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کے روشن مواقع موجود ہیں اور ان مواقع کا استعمال دونوں ممالک کے اقتصادی ترقی میں مد د گار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے سفیر مسٹر برہان محمد نے گزشتہ روز سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر  میں سمیڈا کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔