ٹیکس فری بجٹ صنعتکاروں کی مشترکہ آواز ہے : ظہیر بھٹہ

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی  ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ صنعتکاروں کی مشترکہ آواز ہے ۔انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ میں سپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی  تجویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ایکسائز ڈیوٹی  انڈسٹریز پر بوجھ ہوگی۔