وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم‘ داسوپن بجلی اور دیگر منصوبوں کیلئے منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم‘ داسوپن بجلی اور دیگر منصوبوں کیلئے منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) قومی ترقیاتی پروگرام 2014-15ء کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خزانہ کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اسے قوم پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنے، حویلیاں سے پاکستان چین سرحد اور کراچی سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کی منظوری دے دی گئی ہے قومی ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلا س ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر جاری کام کی رفتار سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ان منصوبوں سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ نہ صرف نئے روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ہمارے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ خزانے کی ایک ایک پائی ہمارے پاس امانت ہے اسے انتہائی صاف شفاف انداز میں عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا قومی خزانے کے حوالے سے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے قومی وسائل کے حوالے اس عوامی اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ وزیراعظم نے اجلا س کے شرکاء پر زور دیا کہ یہ دیکھے بغیر کہ کوئی منصوبہ کم مدتی ہے وسط مدتی ہے یا طویل مدتی ان کو فنڈز کی فراہمی اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے وزیراعظم نے لاہور کراچی موٹر وے کے منصوبے پر کام کے آغاز کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر صورت رواں سال کے آخر تک  منصوبے پر کام شروع ہوجانا چاہیے اجلا س میں توانائی کے متذکرہ منصوبوں، 27کلومیٹر پر مشتمل فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹر وے کے منصوبے اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے منصوبے کے لئے فنڈز مختص کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔ اجلا س کے دوران کئی اہم منصوبوں پر غور کیا گیا اجلا س میں بذریعہ مری اسلام آباد مظفر آباد نیو ریلوے لنک، حویلیاں تا پاکستان چین سرحد، کراچی سے گوادر تک ریلوے لائنیں بچھانے کے لئے فزیبلٹی سٹڈی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی رابطہ سڑکوں کے منصوبے، گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے، گڈٖانی میں بنیادی ڈھانچے اورجیٹی گوادر پورٹ اکنامک فری زون منصوبے گوادر میں پاکستان چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ لال سوہانرہ قائداعظمؒ سولر پارک کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔