لاہور سٹاک مارکیٹ تیز‘ کراچی میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری میں دو ارب روپے سے زائد اضافہ

لاہور سٹاک مارکیٹ تیز‘ کراچی میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری میں دو ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 14.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 28756.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات  کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 14.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 28756.00 پوائنٹس پر بند ہوا  مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 640 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 88 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 584 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 37 ارب 38 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار 183 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 39 ارب 91 کروڑ 92 لاکھ 90 ہزار 678 روپے ہو گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 95کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 12کمپنیوں کے حصص میں اضافہ14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 69کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 43.05پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ  5462.32 پربند ہوا۔