شیل اور مکڈونلڈ زپاکستان کے درمیان معاہدہ

لاہور(پ ر)اپنے توسیع کے منصوبے کے تحت مکڈونلڈ ز پاکستان نے حال ہی میں شیل پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے جس کے تحت وہ ملک بھر میں شیل کے متعدد آئوٹ لیٹس پر ڈرائیو تھر و ریسٹو رنٹ کھولے گا اور انہیں چلائے گا۔ ترقی یافتہ مارکیٹوں میں گیس اسٹیشنوں پر ڈرائیو تھرو ریسٹورنٹس ایک عام بات ہے۔ اس اہم قدم کے نتیجے میں پاکستان میں کاروبار کے نئے رستے کھلیں گے اور ریسٹورنٹ اور گیس اسٹیشن کے درمیان اشتراک کو نئی جہت ملے گی۔