سول ایوی ایشن نے مسافروں کی سہولت کیلئے نیا ٹال فری نمبر متعارف کرا دیا

لاہور( خبر نگار ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے مد نظر بلا معاوضہ ٹیلی فون ٹول فری نمبر 0800-00114 متعارف کرایا ہے ۔ اس نمبر پر مسافر اپنی تجاویز اور شکایت 24 گھنٹے درج کروا سکتے ہیں ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرے ۔