سام سنگ سمارٹ زون کسٹمر سروس سنٹر کا افتتاح

لاہور(کامرس رپورٹر ) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے لاہور میں پہلے سام سنگ اسمارٹ زون کسٹمر سروس سینٹر کا آغازکر دیا ہے۔اس سلسلے میں جمعہ کوایک خصوصی افتتاحی تقریب شاہراہ لاہورمیں منعقد ہوئی ۔سام سنگ کے منیجنگ ڈائریکٹرجان پارک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سام سنگ سمارٹ زون کسٹمر سروس سینٹرکا آغاز کمپنی کی خود کوموثرثابت کرنے کی مسلسل کوششوں اور آسان کسٹمر سروسز فراہم کرنے کا ایک نمونہ ہے ۔