بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سم کے حصول پر پابندی ہو گی، نادرا کا موبائل کمپنیوں سے معاہدہ

 بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سم کے حصول پر پابندی ہو گی، نادرا کا موبائل کمپنیوں سے معاہدہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ؍ اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک کے ذریعے موبائل فون سمز کی تصدیق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہتر تکنیکی معاونت مہیاء ہو سکے گی جبکہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی  انہوں نے ہدایت کی کہ غیر مصدقہ سمز کی تصدق کیلئے بھی طریقہ کا وضع  کیا جائے۔  نادرا کی طرف سے وزیر داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں تمام فریقین کی مشاورت سے معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ پر سم کا اجراء ممکن نہیں ہوگا۔ جمعہ کو نادرا ہیڈ آفس میں چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کی جانب سے بائیو میٹرک کے ذریعے سمز کے اجراء کے معاہدہ کے موقع پر بریفنگ دی گئی۔ نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اس معاہدہ پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔