کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرشدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار سات سو کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرشدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار سات سو کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چوراسی پوائنٹس کمی کے ساتھ نو ہزار چھ سو ستاسی، جبکہ تھرٹی انڈیکس دو سو تیئس پوائنٹس کمی کے ساتھ نو ہزار چھ سو ننانوے کی سطح پر بند ہوا۔  کاروبار کے دوران چارسوچھ کمپنیوں کے سات کروڑ چھتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے اٹھہتر کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، تین سو آٹھ کے بھاؤ میں کمی ہوئی اور بیس کمپنیوں کے بھاؤ مستحکم رہے۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے جو کمپنیاں سرفہرست رہیں، اُن میں لوٹ پی ٹی اے، ٹی آر جی پاکستان، پی ٹی سی ایل اور ورلڈ کال ٹیلی کام شامل ہیں۔