سٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کی چھٹی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کی چھٹی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کی پانچویں اور چوتھی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود کو بارہ اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح پر برقرار رکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نومبر میں پیش کی گئی رواں مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح سود تیرہ فیصد سے کم کر کے بارہ اعشاریہ پانچ فیصد کر دی گئی تھی۔ سٹیٹ بینک نے ستمبر میں ڈسکاؤنٹ ریٹ کوتیرہ فیصد کی سطح پر برقرار رکھا تھا جبکہ جولائی میں چودہ فیصد سے کم کر کے تیرہ فیصد کر دیا تھا۔