ریگولیٹری ڈیوٹی لگنے کے بعد دھاگے کی دستیابی میں بہتری‘ قیمتوں میں کمی

فیصل آباد (مانیٹرنگ نیوز) دھاگے کی برآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد ملکی منڈی میں دھاگے کی دستیابی میں بہتری کے ساتھ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ بھی کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے احتجاج کے بعد حکومت نے دھاگے کی برآمد پر پندرہ فیصد ڈیوٹی نافذ کر دی۔ جس کی وجہ سے دھاگے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ فیصل آباد یارن مارکیٹ ذرائع کے مطابق دھاگے کی برآمد پر ڈیوٹی کے نفاذ سے اس کی دستیابی بہتر ہونے کے ساتھ ذخیرہ اندوزی کو دھچکا لگا ہے اور دھاگے کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی ہو گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں دھاگے کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔