تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے زیراہتمام یوم نظام مصطفیؐ منایا گیا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں یوم نظام مصطفیؐ منایا گیا۔ ہزاروں خطباء نے ’’نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے معاشرے کو ملنے والے تحفظ اور نظام مصطفی ؐکی برکات‘‘کے بارے میں خطبات دیے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نظام مصطفیؐ ہی نظام امن و رحمت ہے جس کے دامن میں انسانیت پناہ مل سکتی ہے۔قوم کھوٹے سکوں کو بار بار آزمانے کی بجائے آئندہ الیکشن میں نظام مصطفیٰؐ کے لیے اپنے ووٹ کو استعمال کرے۔