’’انڈسٹری کی بحالی کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سال کیلئے کیا جائے‘‘
لاہور(نیوزرپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر اینڈ لیدر گڈز کے وائس چیئرمین خُرم آفتاب نے کہاہے کہ انڈسٹری کی بحالی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سال کیلئے کیا جائے، پاکستان میں اداروں کو مضبوط کیا جائے ،انڈسٹری اور حکومتی ادارے حقیقی کاروباری نمائندہ اداروں سے منسلک ہونے چاہییں۔پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ،تمام ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو دعوت ہے کہ پاکستان آئیں اور کاروبار کریں۔