ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے حکومتی استدعا کیخلاف درخواست مسترد کر دی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ کے جسٹس اعجا ز الاحسن نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔درخواست گزار ارشاد محی الدین نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرنے کی بجائے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ۔ لہذا عدالت حکومت کی جانب سے آئندہ کسی بھی واقعہ کی عدالتی انکوائری کی گزارش کو رد کر دے اور کوئی بھی کمیشن قائم نہ کرئے۔جس پر عدالت نے کہا کہ کمیشن قائم کرنا یا نہ کرنا عدالت عالیہ کا اختیار ہے اس اختیار کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔