گند م کی درآمدات پر50 ریگولیٹری ڈیوٹی کا مطالبہ

گند م کی درآمدات پر50 ریگولیٹری ڈیوٹی کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)قومی غذائی سلامتی وتحقیق کی وزارت نے گند م کی درآمدات پر50 ریگولیٹری ڈیوٹی کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ اس جنس کی بیرونی مارکیٹوںسے خریداری کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔میڈیا رپورٹس میں وزارت کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ باضابطہ منطوری کے لیے ایک سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے گندم کی درآمد پر 25 فی صدریگولیٹری عائد تھی جس کو وزارت کی سفارش پر40 فی صدتک بڑھایا گیااب مزیداس کو 50 تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ گند م کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔عہدیدار کاکہناتھاکہ اس بات کا امکان ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اپنے آیندہ کے اجلاس میںاپنی تجویز کی منطوری دے دی گی جس سے گندم کی درآمد میں کمی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قدم صوبوں خصوصاسندھ کی سفارش پر اٹھایا گیا ہے جوکہ رواں سال ناقص اور کم معیاری درآمدات کا شکار رہاہے اس حقیقت کے باوجود کہ ملک میںاچھی کوالٹی کی گندم کا اچھاسٹاک موجودہے۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میںپاکستان کے مقابلے میں گندم کی قیمتیں کم ہیں اور تاجرمختلف ملکوں سے یہ جنس سستے ریٹ پر درآمد کررہے تھے ۔