کسٹم حکا م کی ملی بھگت، پورٹ قاسم پر 10 کھرب19 ارب روپے کی سمگلنگ کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈیپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی سمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں’ دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی سمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ سمگلنگ ہورہی ہے۔رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گْڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔