مسیحی میرج پالیسی از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ نے مسیحی میرج پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے حکومت کو مسیحی کونسل کی مشاور ت سے میرج پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار بشپ ڈاکٹر جانثار آصف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انگریز دور میں1872میں بنایا گیا مسیحی میرج ایکٹ موجودہ دور سے مطابقت نہیں رکھتا۔میرج پالیسی کے مطابق پاکستان میں موجود تمام پادریوں کو میرج لائسنس کی پانچ سال بعد تجدید کرانا لازم ہے جس کا اطلاق مسلم نکاح خواں پر نہیں کیا جاتا جو کہ مسیحی پادریوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے دور کی نافذ کی گئی مسیحی میرج پالیسی کو از سر نو تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے حکومت کو مسیحی کونسل کی مشاور ت سے میرج پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔