مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب روپے سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور( کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 28 لاٹ کے سودے 5 ارب 35 کرور روپے میں طے پائے اور پی ایم ای انڈیکس 2715 کی سطح پر بند ہوا ۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.89 ارب روپے رہی جبکہ خا م تیل کے سودوں کی مالیت 1.43 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 2.9 کروڑ روپے رہی ۔