لیسکو نے موبائل فون کے ذریعے میٹر ریڈ نگ شروع کر دی

لیسکو نے موبائل فون کے ذریعے میٹر ریڈ نگ شروع کر دی

لاہور( نیوزر پورٹر) لیسکو نے تمام صارفین کے بجلی کے بلوں کی ریڈنگ بذریعہ موبائل فون لینا شروع کر دی ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان نے ’’ نوائے وقت ‘‘ کو بتایا کہ صارفین کے اووربلنگ کے مسائل ختم کرنے کیلئے ، لائن لاسز کو روکنے کیلئے اور خراب میٹر تبدیل کرنے کیلئے ہیلی بار موبائل فون کے ذریعے ریڈنگ لینا شروع کر دی ۔ تمام میٹر ریڈرز کو ٹرپننگ دے کر ان کو موبائل فون دے دیئے ہیں جس میں سم موجود نہیں ہے صرف موبائل فون ہے اور اس میں سافٹ ویئر کو انسٹال کیا گیا ہے۔91 سب ڈویژنز میں تمام میٹر ریڈرز کو موبائل فون کے ذریعے ریڈنگ لینے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ صارفین کو ان کی ریڈنگ کے بارے میں مطلع کی اجائے گا ۔ اس میں ایس ایم ای (SMS) سروس شروع کر دی ۔ صارف کو ہاری طرف سے ایک میسج جائے گا اور صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے ہمیں حوالہ نمبر بھجوائے اور ہمارے پاس رجسٹرڈ ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر خالد محمود ناصر نے بتایا کہ پہلی بار صارف کو بھی اس سسٹم کا حقہ بنا پائیں جس میں ان کو میٹر ریڈنگ کے فوراً بعد مطلع کر دیا جائے گا ۔ اگر کسی بھی صارف کو اپنی ریڈنگ کے بارے میں کوئی بھی انفارمیشن چاہیے ہوتی تو دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جو میٹر ریڈرز 3 ماہ بہترین کارکردگی دے گا ا س کو انعام بھی دیا جائے گا ۔