لاہور تیز، کراچی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندا، انڈیکس144.58 پوائنٹس گر گیا

لاہور تیز، کراچی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندا، انڈیکس144.58 پوائنٹس گر گیا

کراچی + لاہور (کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کومندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 144.58 پوائنٹس کی کمی سے 34133.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 143.39 پوائنٹس کی کمی سے 15821.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 183.81 پوائنٹس کی کمی سے 17233.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار 310 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 818 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 98 کروڑ 68 لاکھ 78 ہزار 280 روپے سے کم ہو کر 73 کھرب 73 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 191 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی ، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 5 لاکھ 82 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 14کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس3.70 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5881.73 بندہوا۔ 17 لاکھ55 ہزار800 حصص کا کاروبار ہو ا ۔