قوم پاک فوج کے ساتھ ہے : زرداری نے مورال گرانے کی کوشش کی : مسلم لیگ (ن) لائرز فورم

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ‘ آصف زرداری نے پاک فوج پر تنقید کر کے ان کا مورال کم کرنے کی کوشش کی ۔ان خیا لا ت کا اظہا رانہو ں نے گذشتہ روزایوا ن عدل لا ئبریری میںمسلم لیگ ن لا ئر ز فورم ضلع لا ہور کے عہداروںسے خطا ب کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیرعباس ایڈ وکیٹ‘تحسین زہرہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی مو جو د تھے۔