فرنس آئل کی درآمد میں تاخیر سے بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (صباح نیوز) فرنس آئل کی درآمد میں تاخیر کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق قومی جہاز راں ادارے پی این ایس سی نے وعدے کے باوجود جون کے مہینے کیلئے فرنس آئل کی درآمد کیلئے 3جہاز فراہم نہیں کئے، جس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 95 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد نہیں ہوسکا۔ پاکستان میں تھرمل بجلی کی پیداوار کیلئے ہر روز30 ہزار ٹن سے زائد تیل کی ضرورت ہوتی ہے، دو تہائی بجلی فرنس آئل سے پیدا ہوتی ہے، فرنس آئل کی درآمد میں تاخیر سے ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔