عالمی بینک کا نیپال کیلئے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلا ن

کھٹمنڈو (اے پی پی) عالمی بینک نے زلزلہ متاثرہ نیپال کیلئے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلا ن کر دیا۔ بینک کے صدر جم یانگ کم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اپریل اور مئی میں آنے والے تباہ کن زلزلوں میں 8800 سے زیادہ نیپالی ہلاک اور پانچ لاکھ سے زائد گھر تباہ جبکہ دو لاکھ 80 ہزار سے زائد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔