سی سی پی او کا دورہ انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر ‘معطل اہلکار بحال کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ قائم مقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے سی سی پی او لاہور کو انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انویسٹی گیشن ونگ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا ، اس موقع پر سی سی پی او نے رمضان میں نفری کی کمی کو پورا کرنے اور خدا ترسی کرتے ہوئے انویسٹی گیشن ونگ میں معطل ہونے والے تمام ااہلکاروں و افسروں کو بحال کرنے کا بھی کہا۔ جس کے بعد قائم مقام ڈی آئی جی نے تمام معطل اہلکاروں و افسروں کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔